زہریلے علوم (u)

إن من البلاء العظيم أن ينثر الأعداء في ساحة المسلمين علوماً مسمومة.. وأفكاراً متباينة.. علوم كلها غث هزيل.. عسر الهضم.. يأكل الوقت.. ويميت القلب.. ويورث الشك والحيرة والجدل، ويدعو إلى الفسوق والعصيان

یقیناعنوان آپ سب کے لیۓ حیرت کا سبب ہو گا۔۔۔ کیا علم بھی زہریلا ہوتا ہے؟؟؟

حالانکہ علم ایک ایسا سمندر ہے جس کا کوئی کنارہ نہیں۔

ہر انسان اپنی زندگی میں کچھ نہ کچھ سیکھتا سکھاتا رہتا ہے اورایک ہی وقت میں وہ کسی کے لیۓ استاد ہے اورکہیں شاگرد وغیرہ وغیرہ۔ علم کی اہمیت و فوائد سے ہم سب بخوبی آگاہ ہیں۔

اگر علم اسقدر اہمیت کا حامل ہے تو سوچنے کا مقام یہ ہے کہ انسان ہر وقت کیا پڑھتا اور سیکھتا ہے؟ علم کب ، کیوں اورکیسے زہریلا ہو جاتا ہے ؟

کچھ علوم ایسے ہوتے جن کی بنیاد نہیں ہوتی،

کچھ متفرق خیالات پر مبنی ہوتے ہیں جو سوچ کو منتشر کر دیتے ہیں،

بعض محض وقت کا زیاں ہوتے ہیں جن کو حاصل کر کے بھی انسان کے ہاتھ کچھ نہیں آتا،

کچھ علوم سمجھ سے بالاتر ہوتے ہیں جن کو سمجھنا پہاڑ کی چوٹی پر چڑھنے کے مترادف ہے،

کچھ دلوں کو مردہ کرنے کا سبب بنتے ہیں،

اور بعض حیرت، شک، جھگڑے اور فساد کو جنم دیتے ہیں۔ ایسے علوم وافکار نہ صرف بے فائدہ بلکہ نقصان دہ بھی ہوتے ہیں۔

آج کے اس دور میں جب علوم کی بھرمار ہے، تو مجھے اور آپ کو خود فیصلہ کرنا ہے کہ

کیا یہ علم صرف ڈگری تک محدود تو نہیں؟

اس کا کوئی فائدہ بھی ہے؟ کیا یہ ایک لاحاصل کوشش تو نہیں؟

اور سب سے بڑھ کر

ذرا رکیۓ اور سوچیۓ !!

کیا یہ علم مجھے اللہ کی، اس کی ذات و صفات کی پہچان کرواتا ہے؟

کیا یہ علم مجھے آخرت کے امتحان کی تیاری کرواتا ہے؟

کیا یہ میرے لیۓ دنیا اور آخرت میں نفع مند ہے؟

اگر نہیں۔۔۔۔

“تو دراصل آپ اپنے ذہنوں میں قطرہ قطرہ زہر انڈیل رہے ہیں ”۔

Advertisements

2 comments on “زہریلے علوم (u)

  1. السلام علیکم
    میں آپ سے سو فیصد متفق ہوں۔۔۔معاشرےکو ہم نے اسس رنگ میں ڈھال دیا ہے کہ ہر بگھاڑ پیدا کرنے والی چیز کو اپنی ضرورت کا نام دے کے اپنے آپ کو جوابدہی سے بچا لیا۔۔۔ میں تعلیم کو برا نہیں کیتی لیکن اس علم کے خلاف ضرور ہوں جس نے شعور کے نام پر ہمیں ولا؛ اور برا؛کی تمیض بھلا دی۔۔۔۔
    اللہ سبحان اتعالی مجھے اور آپ کو ہدایت عطا فرمائیں۔۔۔۔
    السلام علیکم

Say your heart out!

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s