وجوہات تعریف و تعظیم (u)

والذى يحمد و يمدح و يعظم في الدنيا لاحد وجوه أربعة:

إما لكونه كاملا في ذاته وأسمائه وصفاته‘ منزهاً عن النقائص والافات … فحقه سبحانه أن يعبد وحده لا شريك له‘ وأن يعطاع أمره‘ وأن تعطاع رسله‘ وأن يعمل بشرعه‘ وأن يشكر فلا يكفر‘ ويذكر فلا ينسى …..

کسی بھی  شخص / چیز کی تعریف و تعظیم  چاروجوہات کی بنا پر کی جاتی ہے۔

وجہء کاملیت:   اس کی  ذات، صفات ہر عیب و نقص سے پاک ہو۔ اوراس کی خصوصیات  درجہءکمال (Level of perfection) کو پہنچتی ہوں۔ اس پر کبھی کوئي مصیبت نہ آئي ہو اور اسے زوال کا اندیشہ بھی نہ ہو۔

وجہء احسان:  کسی کے محسن ہونے کی بنا پر اس کے گن گاۓ جاتے ہیں، اس کے احسان کو یاد کرنے کے لیۓ اس کا ذکر کیا جاتا ہے اور اس کی تعریف و عزت کی جاتی ہے۔

وجہء امید:   مستقبل میں کسی سے اچھے رویّے کی امید پر، یا کسی احسان و بدلے کی امید رکھتے ہوۓ تعریف کرنا۔

وجہء خوف: کسی کے غلبے، بلندی، اقتدار، طاقت و ملکیت کی بنا پر اس سے ڈر کر عزت کی جاتی ہے۔

یہ چار وجوہات ایسی ہیں کہ  لامحالہ  ایک انسان دوسرے انسان کی تعظیم کرتا ہے یا کرنے  پر مجبور ہے لیکن یہ چاروں وجوہات بیک وقت کسی شخص میں جمع نہیں ہو سکتیں کوئي انسان درجہءکمال کو نہیں پہنچ سکا۔جبکہ:

اللہ سبحانہ وتعالی

اپنی ذات و صفات  میں واحد اور کامل ہیں۔

وہی اپنی ساری مخلوق پر  احسان کر سکتے ہیں اور کرتے بھی ہیں۔

اسی سے ہمیشہ اچھے کی/احسان کی  امید رکھی جاتی ہے۔

اور صرف اور صرف وہی اپنی ساری مخلوق پر ذبردست غلبہ رکھتا ہے۔

اگر ان وجوہات کی بنا پر انسان کی تعریف کا مستحق سمجھا جاتا ہے تو کیا اللہ کا یہ حق نہیں کہ اسی کی حمد کی جاۓ اور تعظیم  کے لائق صرف اسی کو  سمجھا جاۓ ؟؟

پس اس ذات کا  حق ہے کہ

صرف اس کی عبادت کی جاۓ ۔۔۔۔۔۔ کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہرایا جاۓ،

 اس کے حکم کی اطاعت کی جاۓ،  رسولوں کی اتباع کی جاۓ، اس کی نازل کردہ شریعت پر عمل کیا جاۓ۔

اس کا شکر بجا لایا جاۓ ۔۔۔۔۔۔  نافرمانی و ناشکری نہ کی جاۓ

اس کا ذکر کیا جاۓ ۔۔۔۔۔۔اس سے غفلت نہ برتی جاۓ

وَمَنْ يُطِعِ اللهَ وَ رَسُوْلَه فَقَدْ فَازَ فَوْزاً عَظِيْماً (الاحزاب: 71)

اور جوکوئي اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا پس تحقیق وہ عظیم کامیابی سے ہمکنار ہوا

Advertisements

Say your heart out!

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s